کراچی ، سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ،دو ملزمان ہلاک

پیر 23 جون 2014 05:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ،دو ملزمان ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ افغان بستی میں اتوار کی صبح پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا اس دوران 300سے زائد پولیس اہلکار و کمانڈوز نے آپریشن میں حصہ لیا اور گھرگھر تلاشی لی۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران اتوار کی سہہ پہر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا اسی دوران پولیس کی فائرنگ سے 2ملزمان ہلاک ہوگئے ۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق دونوں ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لیکر اسلح برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :