امریکہ،حسین ملزم جس پر خواتین دل و جان سے فدا، پولیس محکمے کے سرکاری فیس بک صفحے پر پوسٹ کی گئی ایک مشتبہ مجرم کی تصویر نے ہزاروں کے دل چرا لیے ، اب تک تقریبا 88 ہزار مرتبہ لائیک ، 11500 سے زیادہ بار شیئر، 24119 کمنٹس دئیے جا چکے ہیں ،تصویر پر تبصرے کرنے والی زیادہ تر خواتین ہیں، پولیس

پیر 23 جون 2014 05:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)بالی وڈ یا لالی وڈ کی فلموں میں دل چرانا یا دل کے ارمانوں پر ڈاکے پڑنے کی بات عموماً ہوتی ہے مگر امریکہ میں پولیس محکمے کے سرکاری فیس بک صفحے پر پوسٹ کی گئی ایک مشتبہ مجرم کی تصویر نے ہزاروں کے دل چرا لیے ہیں۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے 30 سالہ جیریمی میِیس کو 19 جون کو گرفتار کر ان کا مگ شاٹ یا چہرے کی تصویر اپنے فیس بک صفحے پر شائع کی تھی جو ایک معمول کی کارروائی ہے۔

پولیس کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس حسین مشتبہ مجرم کی تصویر فیس بْک پر اتنی مقبول ہو جائے گی کہ اب تک تقریبا 88 ہزار مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے جبکہ اسے 11500 سے زیادہ بار شیئر بھی کیا جا چکا ہے۔اگر اس تصویر کے نیچے دیکھیں تو اب تک اس پر 24119 کمنٹس دیے جا چکے ہیں جن کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

میی کی تصویر پر تبصرے کرنے والی زیادہ تر خواتین ہیں، جو ان کے چہرے اور شکل وشباہت کی تعریف کر رہی ہیں۔

بغیر کسی شک کے وہ سٹویٹن پولیس محکمہ کے فیس بک صفحے پر سب سے مشہور مشتبہ مجرم بن گئے ہیں۔سٹیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ مییس کو ایک آپریشن کے تحت پکڑا گیا ہے۔پولیس محکمہ کے ترجمان جوزف سلویا کے مطابق مییس پر ہتھیار رکھنے کے پانچ الزامات اور گینگسٹر ایکٹ کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس نے مییس کو علاقے کے سب سے زیادہ متشدد مجرموں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل کو جیل سے انٹرویو میں جیریمی مییس نے کہا ہے کہ پولیس نے اس کی کار سے بندوق برآمد کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ ’میری بیوی ابھی مجھ سے مل کر گئی ہے اور اس نے مجھے بتایا ہے کہ فیس بک پر میرے بارے میں بہت کچھ کہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کوئی بڑا سرغنہ نہیں ہوں۔

فیس بک پر ان کی تصویر پر تبصرے کرنے والی خواتین ان کو ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ایک خاتون ایلی ایبے نے لکھا کہ ’میں بھی اسے گرفتار ہی کر لیتی۔ میں نے آج تک اتنا ہاٹ مجرم نہیں دیکھا‘ جبکہ تانیا ایچ تھامس نے لکھا کہ ’وہ جرم کیوں کر رہا ہے جبکہ وہ ماڈلنگ کرکے کروڑوں کما سکتا ہے۔کئی لوگوں نے تو ان کے لیے فیس بْک پر فین پیجز بنا ڈالے ہیں جن میں ان کے چہرے کو مشہور برینڈز کے ماڈلز کی جگہ لگا کر شاید یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ ماڈلنگ کر کے کتنے حسین لگ سکتے ہیں۔

ایک فیس بْک صفحے پر اب تک ایک لاکھ 19 ہزار فین جبکہ دوسرے پر 50 ہزار سے زیادہ فینز ہیں۔مییس کو فی الحال سین جویون کاوٴنٹی جیل میں نو لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رکھا گیا ہے۔مگر فیس بک پر مییس کے پرستار اس سب متاثر نہیں ہیں۔ امبر گومز نے تنقید کی ہے کہ ’چھ الزام اور نو لاکھ ڈالر کی ضمانت، خواتین پاگل ہو گئی ہیں۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے دیگر تین لوگوں کے مگ شاٹ بھی فیس بک پر شیئر کیے گئے ہیں جنہیں اب تک قریباً ساڑھے تین سو کمنٹس ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :