آئی سی سی کی ہنگامہ خیز سالانہ کانفرنس کل شروع ہو گی ، کانفرنس بھارتی کرکٹ بورڈ کے معطل چیئرمین سری نواسن کو کونسل کا چیئرمین بنانے سمیت دیگر اہم امور پر تبا دلہ خیا ل کیا جا ئے گا

پیر 23 جون 2014 05:19

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)آئی سی سی کی ہنگامہ خیز سالانہ کانفرنس کل منگل سے شروع ہورہی ہے۔ جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے معطل چیئرمین سری نواسن کو کونسل کا چیئرمین بنانے کا معاملہ چھایا ہوا ہو گا، مصطفیٰ کمال نمائشی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، سلسلہ وار میٹنگز میں مختلف معاملات کا جائزہ اور فیصلے ہوں گے، نئے ایتھکس کوڈ پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اور آئی ڈی آئی بورڈ میٹنگ جمعرات سے ہفتے تک شیڈول ہے، ان کے ایجنڈے میں آئی سی سی کے میمورنڈم و صدر کی تبدیلی، اومان کی آئی سی سی ایسوسی ایشن ممبرشپ ، اینٹی کرپشن و سکیورٹی یونٹ کے چیئرمین کی رپورٹ، کرکٹ کمیٹی کی سفارشات، کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے بارے میں اپ ڈیٹ اور 2015 کے بعد کے کمرشل حقوق کے بارے میں حکمت عملی پر غور شامل ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نیا ایتھک کوڈ برائے ایگزیکٹیو بورڈ بھی منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے مطابق کونسل میں شامل تمام ممبران خود مختار ڈائریکٹرز ہی نہیں بلکہ اپنے متعلقہ بورڈز کے نمائندے ہیں، انھیں اپنے بورڈز کے حقوق کا خیال رکھنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا، یہ نیا کوڈ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ویلی ایڈورڈز نے تیار کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خود وہ اپنے ملکی بورڈ میں ایسی اصلاحات لائے جس میں اسٹیٹس کو زیادہ مضبوط کیا اور بورڈ میں خودمختار ڈائریکٹرز کی داغ بیل ڈالی، اب بھارتی خوشنودی کے لیے وہ آئی سی سی کو بدستور ’ممبرز کلب‘ ہی بنائے رکھنے کے خواہاں ہیں۔

ان میٹنگز کا سب اہم معاملہ این سری نواسن کا بطور چیئرمین انتخاب ہوگا،جنھیں اپنے ملک میں کرپشن کیس کی وجہ سے معطل کیا جا چکا مگر بھارتی بورڈ نے ان کو دوبارہ چیئرمین شپ کیلئے نامزد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :