لندن میں قتل کی جانے والی سعودی طالبہ کے مشتبہ قاتلوں تک رسائی میں مدد کریں،برطانوی پولیس کی عوام سے اپیل

پیر 23 جون 2014 05:27

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)برطانوی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی مشرقی لندن کے علاقے میں قتل کی جانے والی سعودی طالبہ ناھد المانع کے مشتبہ قاتلوں تک رسائی میں پولیس کی مدد کریں۔پولیس کو علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں جائے وقوعہ کے قریب بھاگتے ہوئے دو نوجوانوں کی تلاش ہے جو ممکنہ طور پر ناھد کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

برطانوی ٹی وی 'سکائی نیوز' کے مطابق پولیس نے المانع کی تلاش میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انہیں فوٹیج میں ناھد المانع کی جائے مقتل کے قریب بھاگتے ہوئے ایک نوجوان کی تلاش ہے جس کی عمر تقریبا 18 سے 25 سال کے درمیان ہے اور اس نے لندن ڈبل ڈیکر بس کلکر کا ہیڈ پہن رکھا تھا۔ وہ شخص جائے وقوعہ کے قریب فوٹیج میں دوڑتا دیکھا گیا ہے،

جس کے بارے میں شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ناھد کا قاتل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اکتیس سالہ سعودی طالبہ ناھد المانع مقامی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ تھیں، جنہیں گذشتہ منگل کو کول چیسٹر کے علاقے میں سولہ مرتبہ خنجر کے وار کر کے قتل کیا گیا۔مقتولہ نے حملے کے وقت سیاہ عبایا اور سر پر سکارف پہن رکھا تھا۔ پولیس اس پہلو سے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ کہیں مقتولہ کو اس کے مذہبی پیرہن کی وجہ سے تو قتل نہیں کیا گیا۔لندن پولیس کول چیسٹر ہی کے علاقے پیچ روڈ میں قتل کی ایک الگ واردات میں ملوث ایک مبینہ قاتل کو بھی شناخت کرنے کی کوشش میں ہے کہ کہیں زیر حراست ملزم ناھد کا قاتل بھی تو نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :