فٹبال ورلڈکپ ، بیلجیئم فتح کے بعد پری کوارٹر فائنل میں

پیر 23 جون 2014 05:19

برازیل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)برازیل میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں بیلجیئم نے روس کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔اتوار کو گروپ ایچ کے میچ میں پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی خاطر خواہ کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں اور کھیل کے بیشتر حصے میں مقابلہ انتہائی بور رہا۔

تاہم میچ کے خاتمے سے تین منٹ قبل ڈیووک اوروجی نے گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور بیلجیئم نے مقابلہ 1-0 سے جیت کر دو قیمتی پوائنٹ اپنے نام کر لیے۔اس فتح کے ساتھ بیلجیئم کی ٹیم نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رآنڈ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :