ٹوکیو،بیوی کے قاتل چینی شوہر سے تحقیقات شروع

منگل 8 جولائی 2014 07:03

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)ٹوکیو پولیس نے ٹوکیو کے مصروف ترین ضلع کے ایک کیفے پر اپنی بیوی کو ڈھٹائی کے ساتھ قتل کرنے کے الزام میں ایک چینی شخص کو گرفتاری کے بعد قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، بات پولیس اور نیوز رپورٹس میں پیر کے روز بتائی گئی۔54سالہ مشتبہ شخص جس کی شناخت کاؤ چیان پنگ کے طور پر ہوئی ہے ، کو گزشتہ روز دارالحکومت کے پڑوسی علاقے ایکیبوکورو میں فائرنگ کے فوری بعد حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فوٹیج میں فائرنگ سے قبل جوڑے میں لڑائی دکھائی گئی ، جاپان میں جہاں جرائم میں عموماً مسلح حملہ آوروں کا تعلق منظم جرائم گروپ یکوزہ سے ہے۔ ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس کی خاتون ترجمان نے پیر کو تصدیق کی کہ ایک چینی شخص نے اپنی پچاس سالہ بیوی کو سینے پر گولی مار کر ختم کردیا ۔خبررساں ایجنسی کیوڈو نے کہا ہے کہ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ کارکن مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے شخص کی بیوی تھی ۔کیفے کے دوسرے صارفین میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا ۔