جڑواں برطانوی بہنیں داعشی جہادمیں شرکت کرنے شام روانہ

منگل 8 جولائی 2014 06:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)دو برطانوی جڑواں بہنوں کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دولت اسلامی عراق و شام(داعش) کی صفوں میں شامل اپنے بھائی کے ساتھ ملکر داد شجاعت دینے کے لیے استنبول کے راستے شام روانہ ہو چکی ہیں۔برطانوی اخبار "ڈیلی میل" نے گریٹر مانچسٹر پولیس کے ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں لڑکیاں مانچسٹر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے استنبول کے لئے روانہ ہوئیں۔

سفر کے آغاز سے ابتک لڑکیوں کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہے۔

(جاری ہے)

مانچسٹر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ان کا بھی دونوں لڑکیوں کے ساتھ رابطہ ہے، مگر انہوں نے اپنے والدین کی وطن واپسی درخواست ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان 10 سال قبل برطانیہ آباد ہوا تھا۔اخبار کے مطابق یہ بات معلوم نہیں ہو سکی کہ سولہ برس کی ان دونوں لڑکیوں نے سفر خرچ کا انتظام کیسے کیا۔ حکام یہ قیاس آرائی کر رہے ہیں کہ شام میں جہادی عناصر نے ان لڑکیوں کو انٹرنیٹ پر ورغلایہ اور پھر ان کا سفر خرچ ادا کیا۔برطانوی میڈیا سے بات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی جہاد میں شرکت کے بجائے انہیں جنگجووں کی بیگمات بنائے جانے کا امکان زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :