راولپنڈی ، مخدوم شہا ب الد ین نے ایفیڈرین کوٹہ کیس سے بر یت کیلئے عدالت میں در خو است دائرکر دی

منگل 8 جولائی 2014 06:49

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء) سابق دور میں وزیراعظم کی دوڑمیں ایک روز پیچھے رہ جا نے والے سا بق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہا ب الد ین نے ایفیڈرین کوٹہ الا ٹمنت کیس سے بر یت کے لئے عدالت میں ضا بطہ فوجداری کی دفعہ 265/kکے تحت بر یت کی در خو است دائرکر دی ہے تاہم ٹرائل کورٹ کے جج رخصت پر ہو نے کے با عث ڈیوٹی جج نے سما عت آ ئندہ21جو لا ئی تک ملتوی کردی شریک ملز ما ن علی مو سی گیلا نی ملک زونیر افتخار بابر چوہدری عنصر فاروق وغیرہ عدالت میں پیش نہیں ہو ئے انھیں آ ئندہ سما عت پر طلب کیا گیا ہے سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے اپنے وکیل کے ذریعے بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شامل کیا گیا حالانکہ اس کا مدعہ میں خود ہوں، کسی کو کوٹہ جاری نہیں کیا، انکوائری کے احکامات بھی دیئے، اے این ایف حکام نے جو تین چالان پیش کئے اس میں درخواست گزار کا نام شامل ہی نہیں تھا، جب وزیر اعظم بننے کی کاغذات جمع کرانے لگا تو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں شامل کرکے عدالت سے وارنٹ جاری کرائے گئے، درخواست گزار کا ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، استدعا ہے کہ درخواست گزار کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کیا جائے، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اے این ایف کو نوٹس جاری کر دیا