عمران خان کا عید الفطر وزیرستان متاثرین کیساتھ منانے کا اعلان

منگل 8 جولائی 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیساتھ عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تکالیف اور مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، ایسی صورت حال میں ہم اپنے بھائی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے کہا کہ اس سل وہ عید الفطر متاثرین کے ساتھ کیمپوں میں منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :