کوئٹہ ، چاول سے لوڈ ٹرک بولان ندی میں گرنے سے ٹرک مالک باپ بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

منگل 8 جولائی 2014 06:53

کوئٹہ /بولان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)ڈھاڈر کے علاقے میں چاول سے لوڈ ٹرک بولان ندی میں گرنے سے ٹرک مالک باپ بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب چاول لوڈ کرکے کوئٹہ آنیوالا ٹرک جس میں ٹرک مالک نبی بخش کے اہل خانہ بھی سوار تھے ڈھاڈر کے علاقے میں موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک اچانک بولان ندی میں گر گیا جس کے نتیجے میں ٹرک مالک نبی بخش اس کا 2 سالہ بیٹا سعید جان 3 بیٹی نور جان بی بی 6 سالہ خالدہ بی بی 7 سالہ آمنہ بی بی موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں واقعہ کی اطلاع ملنے مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ نعشیں نکال کر ہسپتال پہنچا دیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔