مرسڈیز ٹیم کے لوئیس ہملٹن نے برطانوی گراں پری جیت لی

منگل 8 جولائی 2014 06:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)مرسڈیز ٹیم کے لوئیس ہملٹن نے برطانوی گراں پری جیت لی ہے۔ ہوم ٹریک پر یہ ان کی دوسری جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک مرتبہ پھر ورلڈ چیمپیئن شپ کا تاج بھی حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ ڈرامائی واقعات سے بھرپور رہا جس میں انتیس سالہ برطانوی ڈرائیور نے اپنی مرسڈیز ٹیم کے ساتھی نیکو روزبرگ کے ریس سے آوٴٹ ہوجانے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ روزبرگ کار میں تکنیکی مسئلے کے باعث ریس ختم ہونے سے پہلے ہی باہر ہو گئے تھے۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ویلٹیری بوٹاس ہملٹن سے تیس سیکنڈ پیچھے رہے۔ برطانوی گراں پری میں ہملٹن کی یہ دوسری فتح ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 2008ء میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔