سندھ حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس اقبال محمود کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی تعینات کردیا

منگل 8 جولائی 2014 06:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)سندھ حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس اقبال محمود کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاق کے سپرد کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی جب کہ ان کی جگہ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو آئی جی کے عہدے کے لئے میر زبیر، رفیق حسین اور خان بیگ کے نام پیش کئے تھے تاہم صوبائی حکومت نے تمام ناموں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سندھ پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :