وفاقی حکومت کا عوام کے لئے ایک اور تحفہ ،اسلام آباد لاہور موٹروے پر ٹول ٹیکس میں بڑھا دیا گیا

منگل 8 جولائی 2014 06:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)وفاقی حکومت کاعید پر عوام کے لئے ایک اور تحفہ ،اسلام آباد لاہور موٹروے پر ٹول ٹیکس میں بڑھا دیا گیا۔ون وے ٹول ٹیکس میں 110روپے سے 150رورپے تک جبکہ ٹو وے ٹول ٹیکس میں 300ر وپے تک اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آٹے ، گھی، بجلی ، چینی اور روزمرہ کی اشیائے خورد و نوش و اشیائے ضروریہ کی نرخوں میں بے تحاشا اضافہ کرنے کے بعد عوام کے لئے سفری سہولیات پر بھی ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

اس ضمن میں نیشنل ہائی وزیر اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ روز ( سات جولائی ) سے ہور رہا ہے اور ون وے سفر پر 150روپے جبکہ دو طرفہ سفر پر300روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

07جولائی 2014سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نیشنل ہائی وے پر نئے ٹول ٹیکس کے مطابق ون وے کار کا ٹول ٹیکس30،ویگن40، بس90،ٹو ایکسل ٹرک 110و تھر ی ایکسل ٹرک بھی 110 اور آرٹیکلٹڈ ٹرک220،نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس40،ویگن 60،بس90،ٹو ایکسل ٹرک 110و تھر ی ایکسل ٹرک بھی 110 اور آرٹیکلٹڈ ٹرک220 اور کوہاٹ ٹنل این فائیوپر کار کے لئے ٹول ٹیکس60روپے،ویگن210،بس260،ٹو ایکسل ٹرک 260و تھر ی ایکسل ٹرک بھی260 اور آرٹیکلٹڈ ٹرک390روپے مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موٹروے ایم ون پر پرانے ٹول ٹیکس میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں کار کے لئے مالی سال 2014-15میں 200روپے ٹول ٹیکس،ویگن330،کوسٹر و منی بس13سے چوبیس سیٹر پر 460روپے،بڑی بسوں پر 660،ٹو ایکسل ٹرک 860و تھر ی ایکسل ٹرک بھی 860 اور آرٹیکلٹڈ ٹرک1050روپے مقرر کیا گیا ہے۔موٹروے ایم ٹو پر مالی سال 2014-15میں کار پر440روپے ٹول ٹیکس،ویگن730،کوسٹر و منی بس13سے چوبیس سیٹر پر1020روپے،بڑی بسوں پر1460،ٹو ایکسل ٹرک1890و تھر ی ایکسل ٹرک بھی 1890اور آرٹیکلٹڈ ٹرک2330روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :