القاعدہ نے سعودی چوکی پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

منگل 8 جولائی 2014 06:58

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء ) القاعدہ نے سعودی عرب کی یمن کی سرحد کے ساتھ واقع چوکی پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور اس حملے میں حصہ لینے والے جنگجووٴں کی تصاویر جاری کی ہیں۔یہ تصاویر ایک ویڈیو سے بنائی گئی ہیں۔ان میں بعض جنگجووٴں کے چہرے نظر آرہے ہیں اور وہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان واقع ایک بارڈر کراسنگ کی جانب گراڈ میزائل فائر کررہے ہیں۔

ایک تصویر میں ایک یمنی جنگجو کمانڈر کسی صحرائی علاقے میں دوسرے جنگجووٴں کو تربیت دے رہا ہے۔ایک تصویر میں ہفتے کے روز سعودی عرب کی ایک سکیورٹی عمارت میں خود کو دھماکے سے اڑانے والا جنگجو اپنی کلاشنکوف لیے مسکراتا ہوا نظر آرہا ہے۔

اس کا نام ایوب السوٴید بتایا گیا ہے۔اس کی عمر بائیس سال تھی۔

(جاری ہے)

اس کا نام گذشتہ دوسال سے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کو انتہائی مطلوب کی فہرست شامل تھا۔

القاعدہ کے چھے مسلح جنگجووٴں نے جمعہ کی شب سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحد پر واقع ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے بعد ان کی سعودی بارڈر سکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی جس میں تین حملہ آور مارے گئے تھے۔االقاعدہ کے جنگجووٴں کے حملے میں ایک یمنی فوجی اور سعودی سکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔سعودی فورسز نے ایک جنگجو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا اور دو ایک سکیورٹی عمارت میں جا چھپے تھے جہاں انھوں نے ہفتے کے روز خود کو دھماکوں سے اڑا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :