سعودی عرب،حکومت کے ناقد سرکردہ وکیل کو15سال قید کی سزا

منگل 8 جولائی 2014 07:02

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)سعودی عرب میں گزشتہ روز ایک سرکردہ حقوق انسانی کے وکیل ، جنہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ضمیر کا قیدی قرار دیا گیا ہے ، کو 15سال قید کی سزا سنا دی گئی ، یہ بات اس کے رشتہ داروں نے ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ولید عبدالخیر ،جن کے ان کے سرگرم کارکن ہونے کے ناطے اور مبینہ طور پر حکام کی توہین کرنے پر کئی اندرونی تنازعے چل رہے تھے ، پر بیرون ملک سفر کرنے کی پابندی بھی عائد کردی گئی ہے اور 2لاکھ ریال(تقریباً54ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا ہے، وہ اپریل سے جیل میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :