ویت نام ، ہیلی کاپٹر حادثہ، 16 فوجی اہلکار ہلاک

منگل 8 جولائی 2014 07:02

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس نے طبی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حادثے میں 16 ملٹری اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویت نام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق روسی ساخت کا یہ ہیلی کاپٹر پیراشوٹنگ کی تربیت کے لیے پرواز کرنے کے 15 منٹ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کے گرنے سے اس میں آگ لک گئی جس کے بعد ہیلی کاپٹر سے نعشوں کو نکالنے ہوئے دیکھا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات بارے علم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :