ایران آئندہ چند ہفتوں میں درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنیوالا جدید میزائل نظام لاؤنچ کریگا

جمعہ 8 اگست 2014 04:47

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء) ایران نے آئندہ چند ہفتوں میں درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنیوالے جدیدترین میزائل نظام کو لاؤنچ کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی قائم الانبیا فضائی دفاعی بیس کے بریگیڈئر جنرل فارزید اسماعیلی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیس ستمبر کو 1980ء سے 1988ء کے ایرنی شہداء کی یاد میں منعقدہ پریڈ کے دوران ان طویل اور درمیانے درجے تک مار کرنیوالے جدید ترین میزائل نظام کی نمائش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل نظام ایرانی فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کیلئے کیاجارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :