ائیر مارشل سہیل گل خان کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا گیا،سہیل گل خان نے پاکستان ائیر فورس میں1979 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا

جمعہ 8 اگست 2014 04:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء)حکومت پاکستان نے ائیر مارشل سہیل گل خان کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا ۔جمعرات کو جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ائیر مارشل سہیل گل خان نے پاکستان ائیر فورس میں1979 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔آپ ایک بہترین فائٹر پائلٹ اور کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، سٹاف کالج برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فار غ التحصیل ہیں۔

(جاری ہے)

آپ نے کنگزکالج برطانیہ سے ڈیفنس سٹڈیزاور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادسے ڈیفنس سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری حاصل کیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر ونگ ، کمبیٹ کمانڈر سکول اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران وہ مختلف اہم عہدوں پر فائزرہے جن میں ڈائریکٹر جنرل ائیرفورس سٹریٹیجک کمانڈ ، ائیرآفیسرکمانڈ نادرن ائیر کمانڈ، ڈائریکٹر جنرل لا جسٹک جائنٹ سٹاف ہیڈ کواٹراور چےئرمین پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ شامل ہیں۔ انھیں تمغہ ء امتیاز (ملٹری) ، ستارئہ امتیاز (ملٹری) اورہلال امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :