چوہدری شجاعت اورپرویزالٰہی سے سیکورٹی واپس لے لی گئی،چوہدری برادران کوسیکورٹی سابق وزیراعظم اورسابق وزیراعلیٰ کے طورپرمہیاکی گئی تھی

جمعہ 8 اگست 2014 04:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ۔چوہدری برادران کوسیکورٹی سابق وزیراعظم اورسابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو مہیاکی گئی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے ،انہیں یہ سیکورٹی سابق وزیراعظم اورسابق وزیراعلیٰ کے طورپرمہیاکی گئی تھی ۔30 اہلکاروں سمیت گاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :