عرا ق میں 5 بم دھماکے،60 افراد ہلاک،150 زخمی ،صدر سٹی میں 2کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 31 افراد مارے گئے

جمعہ 8 اگست 2014 04:47

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء)عراقی دارالحکومت بغداد کے نواح میں 5 بم دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 150زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے موصل پر قابض شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کے بعد دارلحکومت بغداد کے نواحی علاقوں میں چار کار بم دھماکوں سمیت 5دھماکے ہوئے۔

(جاری ہے)

بغداد پولیس کے مطابق صدر سٹی میں 2کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 31 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ دوسرا دھماکا آر کے علاقے میں ہوا جس میں 9 افراد کی جان گئی۔ شہر کے جنوب مشرقی علاقوں میں یکے بعد دیگرے 2مزید کار بم دھماکوں میں 9 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :