وزیر اعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی میں خطاب کر یں گے ، اہم اعلان متوقع

جمعہ 8 اگست 2014 04:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء)وزیر اعظم میاں نواز شریف آج جمعہ کو قومی اسمبلی میں خطاب کر یں گے جس میں اہم اعلان متوقع ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان کر یں گے جس میں قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق اور الیکشن کمیشن میں اصلاحات سمیت دیگر اہم اعلان متوقع ہے