لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے جولائی 2014کی رپورٹ جاری کر دی ،ہ جولائی میں کمیشن سات لاپتہ افراد کو بازیاب کروانے میں کامیاب ہوا ،کمیشن کے پاس زیر التواء کیس کی تعداد 1423رہ گئی

جمعہ 8 اگست 2014 04:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے عدالت عظمی کے ریٹائرڈ جج جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کمیشن نے جولائی 2014کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہ جولائی میں کمیشن سات لاپتہ افراد کو بازیاب کروانے میں کامیاب ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم دو رکنی کمیشن نے ماہ جولائی کی اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہ جولائی کے دوران جن سات لاپتہ افراد کو بازیاب کیا گیا ان میں عبدالجلیل،عطاء الرحمن،کلیم احمد،یاسین،نور حیات،محمد لقمان اور سیف اللہ شامل ہیں۔کمیشن کے پاس اس وقت زیر التواء کیس کی تعداد 1423رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :