طاہر القادری اور عمران خان کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے‘گورنرپنجاب

جمعہ 8 اگست 2014 04:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے لیکن اس کے ساتھ حکومت کو بھی اپنے رویے میں لچک دکھانے کی ضرورت ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں سب سے بڑے اور بھاری قرآنی نسخے کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ عہدے اور حکومتیں آنی جانی چیزیں ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ہمیں ملک بچانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی قوتیں بشمول پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مصالحت کی کوشش کر رہی ہیں اور جہاں ان کی ضرورت پڑی وہاں وہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ صورتحال سے مایوس نہیں۔طاہر القادری ہوں یا عمران خان سب محب وطن ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیرئر انتظامی معاملہ ہے اور وزیر اعلیٰ اس کے ذمہ دار ہیں۔میڈیا انہیں ایسے معاملات میں نا گھسیٹے۔

متعلقہ عنوان :