لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں مزید قیام نہیں کرنا چاہتا، جولیان آسانج

منگل 19 اگست 2014 09:37

کوئیٹو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں مزید قیام نہیں کرنا چاہتے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق43 سالہ اسانج نے ایک بیان میں کہا کہ وہ جلد سفارت خانہ چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ دو برسوں سے اس سفارتی چار دیواری میں موجود ہیں۔ انہیں جنسی طورپر ہراساں کرنے کے ایک مقدمے کا سامنا ہے اور خطرہ تھا کہ انہیں سویڈن کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اسی حوالگی سے بچنے کے لیے انہوں نے ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی شہری جولیاں آسانج کو طبی مسائل کا سامنا ہے۔