پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، تیسری سے چھٹی نمبرپر پہنچ گئیں ،سیریز میں کلین سوئپ کرکے سری لنکا چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا

منگل 19 اگست 2014 09:31

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء )سری لنکا کے خلاف سیریز میں دو صفر کی شکست کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی تیسری سے چھٹی پوزیشن پرتنزلی ہوگئی، جبکہ سیریز میں کلین سوئپ کرکے سری لنکا چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق چھٹے نمبر کی ٹیم سری لنکا نے دو صفر کی شکست نے مصباح الحق الیون کو تیسری سے چھٹی پوزیشن پر دھکیل دیا۔

سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف کلین سوئپ فتح کے بعد دو درجہ ترقی کرکے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔ایلسٹر کک الیون نے ایم ایس دھونی کی ٹیم کو تین ایک سے مات دے کر چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا جبکہ انگلش ٹیم پانچویں سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔جنوبی افریقہ ایک سوتئیس اور آسٹریلیا ایک سو چوبیس پوائنٹس کے ساتھ حسب سابق پہلی دو پوزیشن پر قابض ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ایک سو چار اورسری لنکا ایک سو ایک پوائنٹنس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر آگئے۔بھارت اور پاکستان کے یکساں چھیانوے پوائنٹس ہیں لیکن بھارت، پاکستان سے ایک درجہ اوپر ہے۔ نیوزی لینڈ ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر فائز ہے۔بیٹنگ میں سنگا کارا اور بولنگ میں ڈیل اسٹین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستانی کپتان دو درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے۔ سعید اجمل چار درجہ تنزلی کے بعد بولنگ رینکنگ میں پانچویں سے نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :