”تھوڑا اور انتظار کرلیں“، جاوید ہاشمی عمران خان کو استعفیٰ میں تاخیر کا مشورہ دیتے رہے مگر وہ نہ مانے،ذرائع

منگل 19 اگست 2014 09:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)”تھوڑا اور انتظار کرلیں“، تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کورکمیٹی اجلاس میں عمران خان کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیتے رہے۔منگل کے روز عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ( کور کمیٹی)کے اجلاس میں پارٹی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجاویز کی کھل کر مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی نے اجلاس میں عمران خان کو مشورہ دیا کہ حکومت کو تھوڑا وقت اور ملنا چاہیے اور کم از کم تحریک انصاف کو اپنی ڈیڈ لائن تک انتظار کر لینا چاہیئے۔ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی رائے تھی کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا انہیں انتظار کرنا چاہیئے مگر زیادہ تر اراکین کور کمیٹی کا موٴقف تھا کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے علاوہ دیگر اسمبلیوں سے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :