غزہ میں عوام حماس کے حق میں سڑکوں پر آگئے، قاہرہ میں موجود فلسطینی وفد سے بھرپور اظہار یکجہتی

منگل 19 اگست 2014 09:37

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)غزہ میں عوام حماس کے حق میں سڑکوں پر آگئے، قاہرہ میں موجود فلسطینی وفد سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق اہل غزہ اوران کے آہنی عزائم ،حماس حکومت کی حمایت اور قاہرہ میں موجود فلسطینی مذاکرات کاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے گھروں سے نکلے۔

(جاری ہے)

ان کا مطالبہ تھا کہ جنگ بندی کا ایسا معاہدہ چاہتے ہین جوفلسطینیوں کیلئے اطمینان بخش ہو۔حماس کی حمایتی ریلی میں مجاہدین نے بھی علامتی مارچ کیا، اور پیغام دیا کہ حماس ہرآپشن پرعملدرآمد کیلئے تیار ہے، بال اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان پانچ روزہ جنگ بندی کا آج آخری دن ہے۔

متعلقہ عنوان :