بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کی کوئی نمائندگی نہیں، تحریک انصاف مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

منگل 19 اگست 2014 09:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کی کوئی نمائندگی نہیں لیکن تحریک انصاف نے بلوچستان اسمبلی سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا 65ارکان پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے ایوان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی23،پشتونخواملی عوامی پارٹی 14،نیشنل پارٹی دس ،جمعیت علماء اسلام (ف) کی آٹھ ،مسلم لیگ (ق) کی پانچ بلوچستان نیشنل پارٹی دو ،عوامی نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) مجلس وحدت مسلمین ایک ایک نشست کے ساتھ نمائندگی رکھتی ہیں جہاں پاکستان تحریک انصاف کی کوئی نمائندگی نہیں لیکن تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی بلوچستان اسمبلی سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا جس پر سنجیدہ سیاسی حلقوں نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی لاعلمی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ قیادت وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کیلئے ڈرامہ رچانے والوں نے خود استعفیٰ دے کر بھی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے بلوچستان اسمبلی کی بجائے خیبر پختونخوااسمبلی سے استعفیٰ دیا جائے جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔