کراچی،الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 سے (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عرفان اللہ مروت کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا

منگل 19 اگست 2014 09:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)الیکشن کمیشن نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی عرفان اللہ مروت کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن ٹریبول کے فیصلے کے مطابق عرفان اللہ مروت کی رکنیت ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

خالی قرار دی گئی نشست پر جلد از جلد ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جائے گا تاکہ عوام اپنا نمائندہ منتخب کرسکیں۔

واضح رہے کہ عرفان اللہ مروت کی کامیابی کو متحدہ قومی موومنٹ کے روٴف صدیقی نے چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ عرفان اللہ مروت نے انتخابی ضابطوں اور قوانین کی شدید خلاف ورزی کی تھی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عرفان اللہ مروت نے الیکشن ٹریبونل کے مذکورہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے تاہم مذکوری اپیل کی درخواست کی سماعت تاحال نہیں ہوئی ہے ۔