اتر کھنڈ میں طوفانی بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی

منگل 19 اگست 2014 09:38

اتر کھنڈ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء) بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث اب تک ستائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگال اور اتر پردیش میں سیلاب سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کوئی سیاسی رہنما اور سرکاری ادارہ ان کی مدد کو نہیں آیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے پڑوسی ملکوں نیپال اور بھوٹان میں طوفانی بارشوں کے باعث شمالی بنگال اور شمالی اترپردیش میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ بنگال میں ہزاروں ایکڑ رقبہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں نے سرکاری اداروں اور سیاسی رہنماوٴں کی بے حسی کی مذمت کی ہے۔ اتر پردیش میں پندرہ اگست سے ہونے والی بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔