امریکا:سیاہ فام نوجوان کے قتل کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، لڑکے کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی ،کرفیو کا نفاذ بھی مظاہرین کو نہ روک سکا

منگل 19 اگست 2014 09:38

فرگوسن ، میسوری ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء) امریکی ریاست میسوری میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کے قتل کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ جبکہ پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام لڑکے کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔کرفیو کا نفاذ بھی مظاہرین کو نہ روک سکا، سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کیخلاف احتجاج تحال جاری ہے،چار سو افراد سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کی۔

مظاہرین کو روکنے کیلئے انتظامیہ حرکت میں آئی، اور آنسو گیس فائر ہوئے اور احتجاجی منتشر ہوگئے، تو سرکاری اہل کاروں نے پوزیشن سنبھالی, ہنگامہ آرائی کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔پوسٹ مارٹمرپورٹ کے مطابق 18 سالہ مائیکل براؤ ن کے سر پر دوا ور بازو پر چار گولیاں ماری گئیں۔

(جاری ہے)

9 روز قبل فرگوسن شہر میں پولیس افسر نے مائیکل براؤن کو اسلحہ رکھنے کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

واقعے کے بعدسے شہر بھر میں قتل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا علاقے کی کشیدہ صورتحال کی سبب انتظامیہ نے رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے مائیکل براوٴن نامی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق مائیکل لوٹ مار میں ملوث تھا اور دو طرفہ فائرنگ میں ماراگیا، جب کہ مائیکل کے اہل خانہ الزام کو مسترد کرچکے ہیں اور سیاہ فام کمیونٹی ملوث اہل کاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :