فرانس، سعودی شہزادے سے تین لاکھ 35 ہزار ڈالر چھین لیے گئے،مسلح افراد سعودی شہزادے کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کر کے تین لاکھ 35 ہزار ڈالراور کچھ حساس دستاویزات چرا لے گئے

منگل 19 اگست 2014 09:40

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)فرانس میں مسلح حملہ آوروں نے سعودی شہزادے کے قافلے پر حملہ کر کے لاکھوں ڈالر ز اور اہم دستاویزات لوٹ لیں اور فرار ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادے کا قافلہ پیرس میں واقع اپنے سفارت خانے سے لیبارگیٹ ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ کلاشنکوف سے مسلح افراد نے ان کے قافلے پر پورٹ ڈی لا چیپل کے علاقے میں حملہ کر دای اور قافلے کی ایک گاڑی جس میں 3 افراد سوار تھے اسے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے، حملہ آوروں نے سعودی شہزادے کے قافلے سے 2 لاکھ 50 ہزار یوروز (33 لاکھ 47 ہزار 780 ڈالرز)، اور اہم دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں اور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ حملہ آور دیکھنے میں کمانڈوز معلوم ہو تے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے سعودی شہزادے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔اس حملے کے دوران نا تو گولی چلی اور نا ہی کوئی زخمی ہوا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادے کی گاڑی مسلح افراد چھین لے گئے، جو بعد میں خاکستر حالت میں ملی۔پولیس کے مطابق چوری کرنے والوں کا گروہ سعودی شہزادے کے دورے سے متعلق بخوبی آگاہ تھا۔

ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قافلے کی جو گاڑی اغوا کی تھی وہ بعد میں جلی ہوئی پائی گئی جب کہ تینوں اغوا شدگان کو تشدد کئے بغیر رہا کر دیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :