پاکستان تحریک انصاف کے پاس قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین کی تعداد123، 68اراکین آج استعفے پیش کریں گے

منگل 19 اگست 2014 09:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے پاس اس وقت قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین کی تعداد123ہے،جن میں سے 68اراکین اسمبلی آج(منگل کو ) استعفے پیش کریں گے،تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں34،خیبرپختونخواہ میں 55،پنجاب اسمبلی میں 30 اور سندھ اسمبلی میں 4نشستیں ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کا کوئی رکن موجود نہیں،یوں تحریک انصاف کے پاس مجموعی طور پر قومی وصوبائی اسمبلیوں میں اراکین کی تعداد123ہے،جن میں سے صرف55اراکین اسمبلی خیبرپختونخوا میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی طرف سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے علاوہ قومی و دونوں صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد آج (بدھ کو) استعفے پیش کئے جائیں گے۔