امن کی ضمانت کے بغیر غزہ جنگ بندی ممکن نہیں،اپنے مسلمہ قومی مطالبات پر قائم ہیں: حماس

منگل 19 اگست 2014 09:40

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اس کے مطالبات قومی امنگوں کے عین مطابق ہیں، جن سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے غزہ کی پٹی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ"ہم اپنے جائز اور قومی مطالبات پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے مطالبات بنیادی انسانی حقوق سے تعلق رکھتے ہیں،جن سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ اسرائیل کو ہماری شرائط اور مطالبات منظور نہیں ہیں تو فلسطینی طویل جنگ لڑنے کے لیے بھی تیار ہیں"۔ ڈاکٹر ابو زھری کا کہنا تھا کہ گیند اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔ اسرائیل کو ہماری شرائط قبول نہیں تو ہم طویل جنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :