ایران میں زلزلہ ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع

منگل 19 اگست 2014 09:37

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)مغربی ایران میں پیرکو زلزلے سے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،جن کی ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق عراق کی سرحد سے ملحقہ شہر ابدابان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی تھی تاہم بعد ازاں امریکی حکام نے بتایا کہ زلزلہ 6.3 کی نوعیت کا تھا۔ ایران میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں اور 2003ء میں بام میں آنے والے زلزلے میں تقریباً 26 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :