آزادی مارچ کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

منگل 19 اگست 2014 09:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو زیڈ زون میں داخلے سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزادی مارچ کے ریڈ زون میں داخلے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے اور اس سے ایک مرتبہ پھر ماورائے آئین اقدام کی راہ ہموار ہوگی،اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کو روکنے کاحکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد کارکن ان کے قابو میں نہیں رہیں گے اور وہ ریڈ زون میں داخل ہوجائیں گے۔