متنازعہ بلاگر کے ساتھ تعلقات سکینڈل،نیوزی لینڈ کی وزیر انصاف عہدے سے مستعفی ہوگئیں

اتوار 31 اگست 2014 08:57

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) نیوزی لینڈ کی وزیر انصاف جیوڈتھ کو لنز نے متنازعہ بلاگر کے ساتھ تعلقات سکینڈل کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ وزیر انصاف کولنزنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میرا بلاگر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اس حوالے سے میرے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں تاہم اپنی پارٹی کی ساکھ کی خاطر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہی ہوں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا دفاع کروں گی۔