ڈی جی خان میں پولیس کی پھرتیاں، زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیئے گئے مجرموں کو طاہر القادری کی تقریر کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

اتوار 31 اگست 2014 08:55

ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) ڈی جی خان میں پولیس کی پھرتیاں زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیئے جانے والے مجرموں کو طاہر القادری کی تقریر کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آبادمیں طاہر القادری نے دھرنے سے خطاب میں ڈیرہ غازی خان کے واقع کا ذکر کیا اور متاثرہ لڑکی کی والدہ کو سٹیج پر بلایا تو ڈی جی خان کی پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی اور پولیس نے خطاب سے کچھ ہی دیر بعد کارروائی کی اور بیس سالہ لڑکی سے زیادتی کے کیس میں جن ملزمان کو بے گناہ قرار دے کرچھوڑ دیا تھا انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی تاہم ان میں سے ایک ملزم گرتار نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :