فلپائن،جیل توڑنے کی کوشش کے دوران خونریز لڑائی،تین افراد ہلاک ،8زخمی

اتوار 31 اگست 2014 08:58

زمباؤنگا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)جنوبی فلپائن میں جیل توڑنے کی ایک کوشش جو خونریز لڑائی کی شکل اختیار کرگئی کے بعد تین افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے،یہ بات پولیس نے ہفتہ کے روز کہی۔علاقے کے پولیس ترجمان انسپکٹر ڈہلان صمدین نے بتایا کہ قیدی جو قتل اور ڈکیتی جیسے جرائم میں سزائیں کاٹ رہے تھے نے جمعہ کی رات گئے ساحلی قصبے سیوکون کے جنوب میں واقع ایک جیل کے محافظ کو یرغمال بنا کر اسے ہلاک کردیا اور اس کی بندوق اور پستول چھین لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ محافظ اور قریبی سٹیشن سے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس سے وہاں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو قیدی ہلاک ہوگئے۔صمدین نے کہا کہ چار قیدیوں کے علاوہ دو محافظ اور دو پولیس اہلکار جھڑپ میں زخمی بھی ہوئے۔سیوکون قصبہ جزیرہ منڈاؤ پر منیلا سے777کلومیٹر(483میل) جنوب میں واقع ہے،جو کہ سرکاری فورسز اور مسلم علیحدگی پسند باغیوں کے درمیان ماضی میں بھی جھڑپوں کا مرکز رہا ہے۔تاہم پولیس نے مزید بتایا کہ تازہ ترین واقعہ کا تعلق طویل عرصہ سے چلنے والی مزاحمت سے نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :