عمران خان کی ہدایت پر لاہور ، فیصل آباد ،ملتان میں تحریک انصاف کے بڑے احتجاجی دھرنے ،حکمرانوں سے پاکستانی عوام بے گناہوں کے خون کا حساب لے کر رہے گی، جھوٹ بولنا ،وعدوں سے مکرنا شریف برادران کا وطیرہ بن چکا ہے ، بغیر دم کے سرکس کے شیر کو بھاگنے نہیں دیں گے، عوامی طاقت کے دباؤ کی وجہ سے نوازشریف اسمبلی میں بولتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکا ر ہو گئے تھے، رہنماؤں کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب

اتوار 31 اگست 2014 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر لاہور ، فیصل آباد ،ملتان میں بڑے احتجاجی دھرنے دیئے گئے ، احتجاجی دھرنوں میں ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان ، سول سوسائٹی سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،جس کی قیادت جنرل سیکرٹری پنجا ب ڈاکٹر یاسمین راشد اور لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کی، جبکہ مسلسل پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لبرٹی اور لالک چوک لاہور میں بھی دھرنے دیئے ہوئے ہیں ، پنجاب اسمبلی کے باہر دیئے گئے احتجاجی دھرنے سے جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شریف برادران کی بادشاہت کے خاتمے تک تحریک انصاف کے پُرامن دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا، میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جرات اور ہمت کو سلام پیش کرتی ہوں جوکہ کئی روز سے احتجاجی دھرنوں میں شریک ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان غریب عوام کے حقو ق کی جنگ لڑ رہا ہے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج پاکستانی عوام اپنے حقوق کے لئے جاگ اٹھی ہے آج کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے روک نہیں سکتی، نوازشریف نے اسمبلی کے قومی اسمبلی کے فلور پر قوم سے جھوٹ بولاکہ ہم نے فوج کو مذاکرات کے لئے نہیں کہا، جھوٹ بولنا ،وعدوں سے مکرنا شریف برادران کا وطیرہ بن چکا ہے ، بغیر دم کے سرکس کے شیر کو بھاگنے نہیں دیں گے، عوامی طاقت کے دباؤ کی وجہ سے نوازشریف اسمبلی میں بولتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکا ر ہو گئے تھے، تحریک انصاف کے کارکنان اپنے چیئرمین عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، میں لاہور کی ٹیم کو کامیاب دھرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، نوازشریف کی رات کی نیند یں اڑ چکی ہیں، (ن) لیگ کی حکومت کے خاتمے کا وقت نزدیک آ پہنچا ہے ، شہبازشریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے انسانوں کی قتل عام کروایا ، کہتے ہیں کہ مجھے کوئی پتہ نہیں حکمرانوں سے پاکستانی عوام بے گناہوں کے خون کا حساب لے کر رہے گی، انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولے نے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا ہے ، پاکستانی عوام نے اپنے گھروں سے نکل کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی، تحریک انصاف عوام کو حقیقی آزادی دلوا کر دم لے گی اور جس کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے، احتجاجی دھرنے سے لاہور کے صدر عبدالعلیم خان ، مرکزی رہنماء میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال، نذیر چوہان ،ملک ظہیر عباس کھوکھر ، زبیرخان نیازی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے میں ممبران پنجاب اسمبلی نوشین حامد معراج، سعدیہ سہیل، شنیلہ روت، ڈاکٹرزرقا، نسیم زہراء،حامد زمان، مراد راس ، کنور عمران سعید، ندیم نثار،شبیرسیال، شعیب صدیقی، جمشید اقبال چیمہ، میاں حامد معراج، یاسر گیلانی ، حامد زمان ، حاجی کرامت کھوکھر، چوہدری منشاء سندھو، خالد گجر، طارق ثناء باجوہ، حماد اظہر، جاوید اکرم ٹونی،مہر واجد عظیم ، گلریز اقبال، ڈاکٹر عاطف الدین ،میاں افتخار ، نیلم اشرف ، فرحت جاوید مون، جمشید بٹ، رانا شہزاد سہیل، ولید اقبال، فیاض بھٹی، عامر گجر، ابوبکر ورک، میاں شفیق، اقبال گوپے راء، چوہدری عبیدالرحمان، یامین ٹیپو، چوہدری اصغر گجر،حافظ فرحت، منیب اعوان،ارشد خان،میاں اکرم عثمان،علی امتیاز وڑائچ،میاں محموداحمد،ٹکٹ ہولڈر قومی وصوبائی اسمبلی،ٹاؤن صدور و جنرل سیکرٹریز، یوسی صدور و جنرل سیکرٹریز ،بلدیاتی امیدوار ان ، خواتین ، یوتھ، آئی ایس ایف ، وکلاء، ڈاکٹر ز،مزدور ،کسانوں، کرسچن کمیونٹی سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔