امریکہ کا دہشت گردی الرٹ لیول میں اضافہ کا کوئی ارادہ نہیں،وائٹ ہاؤس

اتوار 31 اگست 2014 09:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے خود کو لاحق خطرے کی سطح ”شدید “ تک بڑھانے کے فیصلے کے باوجود اس کا امریکہ میں دہشت گردی کے الرٹ کی سطح میں اضافہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے اس ستفسار پر آیا امریکہ دولت اسلامی کے آپریٹرز کی طرف سے خیال کیے جانیوالے خطرے کے پیش نظر امریکیوں کے لئے اسی قسم کی وارننگ جاری کرنے کی توقع رکھتا ہے ، کہا کہ میں نہیں خیال کرتا کہ اس موقع پر اس سطح تک تبدیلی کا کوئی منصوبہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :