عراق،چیک پوائنٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں 7سیکورٹی اہلکار ہلاک،23زخمی

اتوار 31 اگست 2014 08:58

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)بغداد کے جنوب میں ایک چیک پوائنٹ پر ہفتہ کے روز ایک خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا،جس کے نتیجے میں کم از کم 7سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے،یہ بات سیکورٹی اور ہسپتال حکام نے کہی۔

(جاری ہے)

یوسفیہ میں پیش آنے والے حملے کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،جس میں23افراد زخمی بھی ہوئے،تاہم خودکش دھماکے طاقتور جہادی گروپ دولت اسلامیہ(آئی ایس) سمیت سنی انتہا پسندوں کا ہتھیار رہے ہیں۔

سیکورٹی فورسز اور اتحادی شیعہ ملیشیا اہلکار دارالحکومت کے جنوب میں متعدد علاقوں میں ملیشیاز کے خلاف برسرپیکار ہیں،تاکہ جنوب میں آئی ایس کی قیادت میں ہونے والی کارروائی کے دوران عراق کے بڑے پیمانے پر علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا جیسا کہ جن پر شدت پسندوں نے قبضہ جما لیا تھا۔جبکہ اس کے بعد سے شدت پسندوں کی مسلسل پیشقدمی پر نظر رکھی جارہی ہے،عراقی فورسز کو پیچھے دھکیلنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور اس بحران کا کوئی حل نظر نہیں آرہا۔

متعلقہ عنوان :