ورلڈ کبڈی لیگ، خالصہ واریئرز نے سخت مقابلے کے بعد لاہور لائنز کو شکست دیدی،نئی دلی کے اندرا گاندھی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں لاہور لائنز کو خالصہ واریئرز نے 64-55سے ہرایا، ستنام سنگھ ستو مین آف دی میچ رہے، اکمل شہزاد نے بہترین کھیل پیش کیا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،لاہور لائنز کی لیگ میں کارکردگی شاندارہے، صوبائی وزیر رانامشہود، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کا ٹیم کے نام پیغام

اتوار 31 اگست 2014 08:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) ورلڈ کبڈی لیگ کے دوسرے مرحلے میں بھارتی اداکار اکشے کمار کی ٹیم خالصہ واریئرز نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز کو سخت مقابلے کے بعد 64-55 سے ہرادیا، میچ ہفتہ کے روز نئی دلی میں اندرا گاندھی انڈور سٹیڈیم میں کھیلا گیا،ستنام سنگھ ستومین آف دی میچ رہے، لاہور لائنز کے کھلاڑیوں نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا مگر وہ کامیابی حاصل نہ کرسکے، اکمل شہزاد ڈوگر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو متعدد پوائنٹس دلائے، بابر وسیم گجر،شفیق چشتی کا کھیل بھی نمایاں تھا جنہوں نے خالصہ واریئرز کو ٹف ٹائم دیا،پہلے کوارٹر میں سکور15-14، دوسرے میں 15-13،تیسرے میں 16-13اور چوتھے کوارٹر میں 18-15رہا، واضح رہے کہ لاہور لائنز کی ٹیم نے اپنے پہلے تینوں میچز جیت لئے تھے مگر چوتھے میچ میں وہ شکست کھا گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے لاہور لائنز کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، لاہور لائنز کی کارکردگی لیگ میں ہونیوالے میچوں میں شاندار رہی ،وہ اس میچ سے قبل ناابل شکست تھے، کھلاڑی ہمت نہ ہاریں اور پرعزم رہیں، انشاء اللہ اگلے میچوں میں وہ اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھیں گے اور کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

متعلقہ عنوان :