حکومتی ارکان نے وزیراعظم کو30سے40دن کی چھٹی کی تجویز دے دی ،نجی ٹی وی رپورٹ، ایسی کوئی تجویز نہیں دی گئی ،حکومتی ترجمان کی تردید

اتوار 31 اگست 2014 08:55

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)حکومتی ارکان نے وزیراعظم کو30سے40دن کی چھٹی کی تجویز دے دی ہے تاہم حکومتی ترجمان نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو لاہور میں حکومتی ارکان کے اجلاس میں وزیراعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ30یا40دن کی چھٹی پر چلے جائیں اور استعفیٰ نہ دیں اس بات کا اعلان وزیراعظم خود کریں گے اور اس طرح ایک درمیانی راستہ بھی نکل جائے گا جبکہ حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے اور نہ ہی ان کے چھٹی پر جانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اس قسم کی تجویز پر کوئی بات نہیں ہوئی اور اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :