یوکرائن کا بحران ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ کے قریب ہے ، صدر یورپی کمیشن ، روسی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق رپورٹیں اس تنازعے میں نئی شدت کا پتہ دیتی ہیں،مانوئل باروسو

اتوار 31 اگست 2014 08:56

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء ) یورپی کمیشن کے صدر یوزے مانوئل باروسو نے یوکرائن کے بگڑتے تنازعے کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ یہ بحران ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ کے قریب پہنچتا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کے یوزے مانوئل باروسو نے ہفتے کے روز برسلز میں یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو کے ساتھ اپنے مذاکرات کے بعد کہا کہ یوکرائن کا بحران اس نقطے کے قریب پہنچتا جا رہا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

باروسو نے کہا کہ مشرقی یوکرائن میں روسی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق رپورٹیں اس تنازعے میں نئی شدت کا پتہ دیتی ہیں۔ یورپی کمیشن کے صدر کے مطابق اگر حالات اسی طرح خراب ہوتے رہے تو ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ دور نہیں ہو گا۔اس موقع پر باروسو نے مزید کہا کہ یہ بہت ضروری بھی ہے اور ابھی بہت تاخیر بھی نہیں ہوئی کہ یوکرائن کے اس خونریز بحران کا سیاسی حل تلاش کیا جائے، جو اپریل سے اب تک ڈھائی ہزار سے زائد انسانوں کی جان لے چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :