آئندہ چند ماہ میں ملکی ساختہ فتح آبدوز بحری بیڑے میں شامل کی جائے گی‘ ایران

اتوار 31 اگست 2014 08:57

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) ایران نے آئندہ چند ماہ میں ملکی ساختہ فتح آبدوز بحری بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل حبیب الله سیاری نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ملک نے دفاعی شعبے میں شاندار اربریک تھروز حاصل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر فوجی ساز و سامان تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کے طور پر فتح آبدوز بھی تیار کی جارہی ہے جو 28 نومبر تک بحری بیڑے میں شامل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :