جلال آباد میں انٹیلی جنس دفتر کی عمارت حملہ، 6 افراد ہلاک‘متعددزخمی،طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اتوار 31 اگست 2014 08:56

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء )طالبان جنگجووٴں کی طرف سے جلال آباد میں واقع انٹیلی جنس دفتر کی عمارت پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو رونما ہونے والے اس واقعہ میں طالبان نے بم اور مشین گنوں کا استعمال کیا۔ ننگر ہار صوبے کے طبی ذرائع نے البتہ ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی ہے فرانسیسی خبر رساں ادارے نے زخمیوں کی تعداد 46 بتائی ہے۔ طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد سکیورٹٰی اہلکار مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :