آئی ایس کے ایجنڈے کیخلاف عالمی اتحاد قائم کیا جائے،جان کیری کا مطالبہ ، اوبامہ ستمبر میں سلامتی کونسل سربراہی اجلاس میں آئی ایس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ پیش کریں گے ،اجلاس کے موقع پر امریکہ گروپ کی باری باری کی صدارت سنبھالے گا ،نیویارک ٹائمز میں مضمون

اتوار 31 اگست 2014 08:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے گزشتہ روز مطالبہ کیا ہے کہ دولت اسلامی کے جہادیوں کے شام اور شمالی عراق میں قتل عام کے ایجنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام کا عالمی اتحاد قائم کیا جائے ۔ویلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس سے ایک ہفتہ قبل جس میں مغربی دنیا بھر کے رہنما شامل ہوں گے ، کیری نے نیویارک ٹائمز میں شائع شدہ ایک op-ed میں اقوام کے وسیع تر ممکنہ اتحاد اور امریکہ کی قیادت میں متحدہ جواب کی وکالت کی ۔

اس اعلیٰ سفارت کار نے کہاکہ وہ اور سیکرٹری دفاع چک ہیگل اپنے یورپی اتحادیوں کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے ، ہمارا مقصد یہ ہے کہ نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ممکنہ وسیع تر امداد حاصل کی جائے ۔امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ وہ آئی ایس کو شکست دینے کے لئے ابھی بھی جامع منصوبہ مرتب کررہے ہیں ، آئی ایس نے شام اور عراق کے بڑے بڑے علاقوں کو روند ڈالا ہے جہاں اس نے خلافت کا اعلان کردیا ہے اور ظلم و تعدی کا بازار گرم کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے کالم میں جان کیری نے کہاکہ اوبامہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہی اجلاس میں آئی ایس سے نمٹنے کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں گے ، اس اجلاس کے موقع پر امریکہ گروپ کی باری باری کی صدارت سنبھالے گا ۔کیری نے جہادی گروپوں کے لئے متبادل مخفی الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس موقع کو آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونیوالوں سمیت غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں کی طرف سے درپیش خطرے کو اجاگر کرنے اور وسیع تر اتحاد کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے لئے استعمال میں لائیں گے ۔

کیری نے کہاکہ ان کے غیر حقیقی نظریہ اور قتل عام کے ایجنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے ضرورت اس کی امر کی ہے کہ فوجی قوت کی حمایت کے لئے سیاسی ، انسانی ہمدردی ، اقتصادی ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انٹیلی جنس کے ہتھیاروں کو استعمال میں لاتے ہوئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ نیٹو کی سربراہی اجلاس کے بعد وہ اور ہیگل ان ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لئے جو کہ براہ راست خطرے کی زد میں ہے مشرق وسطی کا دورہ کرینگے ۔کیری نے کہاکہ آئی ایس آئی ایس کے سرطان کو دوسرے ممالک تک پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، دنیا اس لعنت کا مقابلہ کرسکتی ہے اور بالاخر اس کو شکست دے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :