سانحہ ماڈل ٹاوٴن‘ واقعہ کے حوالے سے 50 صفحات پر مشتمل چالان پیش عدالت میں پیش‘پولیس نے گلو بٹ کو قصور وار ٹھہرا دیا

اتوار 31 اگست 2014 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء ) پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر اپنا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جس میں گلو بٹ کو واقعے کا قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے مرکزی کردار گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا اور واقعے کے حوالے سے 50 صفحات پر مشتمل چالان پیش عدالت میں پیش کیا جس میں گلو بٹ کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گلو بٹ کی وجہ سے ہی تما معاملات خراب ہوئے اور اس نے ہی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور دیگر املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

چالان میں یہ بھی کہا گیا کہ گلو بٹ کی شناخت ٹی وی چینلز کے ذریعے سے ہوئی۔واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاوٴن میں تجاوزات کے خاتمے کے معاملے پر پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا تھا جس میں عوامی تحریک کے 14 کارکن جان کی بازی ہار گئے تھے جب کہ میڈیا پر گلو بٹ کو گاڑیوں کے شیشے توڑتے ہوئے اور لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔