رشوت سکینڈل کی تحقیقات ، آئی ایم ایف بورڈ کاکرسٹائن لیگارڈکیلئے حمایت کا اعادہ

اتوار 31 اگست 2014 09:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈ نے ایک فرانسیسی عدالت کی طرف سے رشوت کے ایک سکینڈل میں باضابطہ تحقیقات میں شامل کرنے کے بعد گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹائن لیگارڈے کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فنڈ نے کہاکہ ایگزیکٹو بورڈ کو اس معاملے کے بارے میں تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریف کیا گیا ہے اور وہ اپنے فرائض مئوثر طور پر انجام دینے کے سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :